راولپنڈی میں بارشوں سے تباہی ٗ حکومت کا جاں بحق افراد کیلئے فی کس پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے 75ہزار امداد کااعلان

جمعرات 2 جون 2016 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیر برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب نے بدھ کی رات راولپنڈی ڈویژن میں شدید طوفان اور بارش میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 75 ہزار اور معمولی زخمیوں کیلئے 25 ہزار روپے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں شدید طوفان اور بارش کی وجہ سے نقصانات کے ازالہ کیلئے قائم کردہ کمیٹی کی صدارت کی جس میں انہوں نے راولپنڈی ڈویژن میں شدید طوفان اور بارش میں جاں بحق افراد کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے، شدید زخمیوں کیلئے 75 ہزار اور معمولی زخمیوں کیلئے 25 ہزار روپے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :