بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال ،264دن ہوگئے

جمعرات 2 جون 2016 20:53

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کا علامتی بھوک ہڑتال 264دن ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کنٹریکٹ ملازمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں متحدہ قومی موومنٹ سندھ کے سابق صوبائی وزیر صحت شبیر قائم خانی رابطہ کمیٹی کے ممبراسلم آفریدی، یوسف شاہوانی، رکن سندھ اسمبلی زونل انچارج کوئٹہ ملک جنت گل کاکڑ ، اپیکا کے مرکزی صدر منیر احمد بلوچ ، صوبائی صدر اپیکا گل محمد بازئی، بلوچستان انجینئر ایسو سی ایشن کے صدر ابراہمی زہری ، بی ڈی اے کے زون کے صدر نذر جان اچکزئی ، صدر پی ڈی ایف مطیع اﷲ کاکڑ نے بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ کیمپ میں اظہار یکجہتی کیا اور کنٹریکٹ ملازمین کو مکمل تعاون کا یقین دلایا وفد نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کے مطالبات ریگولرائزیشن کا نوٹفیکیشن جاری کری۔

متعلقہ عنوان :