آفتاب شیرپاؤ کا خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ہونیوالے نقصانات پر اظہارافسوس
جمعرات 2 جون 2016 20:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کی بدولت قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کی تباہی پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس اندوہناک گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے بارشوں کی بدولت ہونے والی جانی و مالی نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
سینکڑوں مکانات،فصلیں اور باغات تباہ ہوئے ہیں اور طوفانی بارش کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر دلی رنج و غم اور دکھ ہوا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل دادرسی کی جائے اور ان کی فوری بحالی اور امداد کیلئے نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں۔آفتاب شیرپاؤ نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس آزمائش کی گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دیا جائے۔انھوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.