ڈرون حملہ پا کستان کی سا لمیت پر حملہ ہے اس کیخلاف مؤثر حکمت عملی وضع کر نے ،شدید احتجاج کی ضرورت ہے‘ مولانا محمد امجد خان

ڈرون حملوں کیخلاف جنرل راخیل شریف نے بیان دیکر پوری قو م کی تر جمانی کی ‘ڈپٹی سیکرٹری جے یو آئی (ف) کی پارٹی رہنماؤں اور میڈیا سے گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 20:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملہ پا کستان کی سا لمیت پر حملہ ہے اس کے خلاف مؤثر حکمت عملی وضع کر نے اور شدید احتجاج کی ضرورت ہے،ڈرون حملوں کے خلاف جنرل راخیل شریف نے بیان دے کر پوری قو م کی تر جمانی کی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے یہاں پارٹی رہنماؤں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے خلاف جرأت مندانہ اوردلیرانہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ۔امریکہ کاڈرون حملہ کو افسوسناک قرار دینا چھوٹا لفظ ہے اس پر کھلی بات کر نے کر نی چاہیے یہ ملک وقوم کے خلاف کھلی جار حیت ہے اور وطن کی سر حدکی عالمی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیئے بیانات دینے والے امریکہ اور اس کے اتحادی قطعی طور پر امن نہیں چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پا کستان صرف افغانستان میں ہی نہیں بلکہ خطے میں امن کا خواہش مند ہے ۔مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبے پر پوری قوم متفق ہے اس کے خلاف کسی پلاننگ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرون حملہ در اصل اسی منصوبے کے خلاف حملہ ہے ۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ خارجہ پالیسی پر پھر ایک بارغور کیا جا ئے اور اسے ملک وقوم کے مفاد میں تر تیب دیا جا ئے ۔جے یو آئی نے ہمیشہ مؤقف دیا ہے کہ اندرونی اور بیرو نی پالیسیاں ملک وقوم کے مفاد میں بنانی چاہیں ۔

متعلقہ عنوان :