نئے بجٹ میں اساتذہ کو بھی مراعات ملیں گی ،مظفرسیدایڈووکیٹ
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عمومی تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جا رہے ،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا
جمعرات 2 جون 2016 20:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں دیگر طبقوں کی طرح اساتذہ کو بھی مراعات ملیں گی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عمومی تعلیم کے علاوہ فنی تعلیم کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں اسلئے اساتذہ فنی تعلیم کیلئے بھی نوجوانوں کو راغب کریں مغرب اور خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے محنت کشوں کی بڑی مانگ ہے مگر مہارت و ہنر کے فقدان کی وجہ سے وہ ہر جگہ مار کھا جاتے ہیں اور اسکی بڑی وجہ ماضی کی لاپرواہی ہے شبانہ روز محنت کرنے والے پختون نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ برائے نام تعلیمی اور تربیتی مراکز میں انہیں صرف جعلی سرٹیفیکیٹ حوالے کئے جاتے رہے جو روزگار کے سلسلے میں انکے کوئی کام نہیں آئے اور انکے والدین کو بھی اپنے بچوں کے مستقبل کے سلسلے میں مایوسی کا سامنا رہا حالانکہ وہ اپنی غربت کی جمع پونجی بھی انکی تربیت پر لٹاتے رہے اب ایسانہیں ہوگا اور صوبے کے نوجوانوں کی فنی اور پیشہ وارانہ تربیت کی باگ ڈور ایک نئے خود مختار ادارے ٹیوٹا نے سنبھال لی ہے جس کی تربیت ہر نوجوان کے یقینی روزگار کی ضمانت ہو گی وہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں نصراﷲ خان یوسفزئی کی زیرقیادت خیبرپختونخوا کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن، سمیع اﷲ خلیل کی زیرقیادت سکولز آفیسرز ایسوسی اور تنظیم اساتذہ سمیت اساتذہ برادری کے مختلف وفود سے باتیں کر رہے تھے جنہوں نے اساتذہ کے ٹائم سکیل، پی ایس بی، ایڈہاک لیکچررز کی ریگولرائزیشن اور بجٹ مراعات سے متعلق اپنے مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا اور صوبے بھر کے نوجوانوں کو جدت، تخلیق ا ور ایجاد ات پر مبنی معیاری تعلیم و تربیت دینے کا عزم دہرایا مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم عوام بالخصوص نوجوان نسل کی توقعات کا ہر قیمت پر بھرم رکھیں گے چاہے اس کیلئے ہمیں کتنی ہی بڑی قربانی دینا پڑے انہوں نے کہا کہ ہم ایسے ہنر مند اور باصلاحیت نوجوان پیدا کریں گے جو ہماری مقامی صنعتوں کو بھی قابل قبول ہوں گے اور انکی تیز رفتار ترقی کا موجب بنیں گے آئندہ ہمارے نوجوانوں کو بوگس تربیت اور بوگس سرٹیفکیٹ دینے کا تصور ختم ہو جائے گا کیونکہ ہم نے ہر شعبے کیلئے قانون سازی کی ہے اور سزا و جزا کا موثر نظام بھی بنایا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں فنی تربیت کی کلاسیں نئے انداز میں شروع ہو چکی ہیں ان فنی و تربیتی مراکز کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات کو دوران تعلیم ہی تجارتی بنیادوں پر مصنوعات کی تیاری کے آرڈر ملیں گے جس کی بدولت انکی بہتر تربیت اور تجربے میں اضافے کے علاوہ آمدن کے ذرائع بھی پیدا ہونگے اسی طرح فارغ التحصیل ہونے پر یہ نوجوان ملازمتیں ڈھونڈنے کیلئے خوار نہیں ہونگے بلکہ روزگار خود انہیں تلاش کرے گا انہوں نے اساتذہ برادری پر زور دیا کہ وہ شبانہ روز محنت سے مستقبل کے معمار بنانے کو اپنا شعار بنائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم دنیا کے ترقیافتہ ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ واضح کارکردگی دکھائیں تو صوبائی حکومت انہیں ون سٹپ پروموشن اوردیگر فراخدلانہ مراعات دینے میں ذرہ بھر تامل نہیں کرے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.