صدر نے پارلیمنٹ کے خطاب میں ڈرون حملے کاذکرنہ کرکے قوم کو مایوس کیا ‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

ڈرون حملے پر آرمی چیف کا جر أت مندانہ بیان قوم کے دل کی آواز ہے،صدر نے حکومت کی نااہلی پر پر دہ ڈال کر حکمرانوں کو ممنون کیا

جمعرات 2 جون 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ صدر نے پارلیمنٹ کے خطاب میں ڈرون حملے کاذکرنہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے،ڈرون حملے پر آرمی چیف کا جر أت مندانہ بیان قوم کے دل کی آواز ہے،صدر نے حکومت کی نااہلی پر پر دہ ڈال کر حکمرانوں کو ممنون کیاہے،بے رحم احتساب کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ حکام کی عیاشیو ں پر خرچ ہو جاتا ہے،بجٹ میں نئے ٹیکس لگائے گئے تو مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی مراعات کم کرکے چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو ناچاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال نیا بجٹ عوام کیلئے مصائب لیکر آتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب مایوس کن تھا۔ صدر مملکت نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر تنقید اور حکومت کی تعریفیں کرکے اپنے منصب کے تقاضے پورے نہیں کئے۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مؤثر احتسابی نظام نہ بننا ملک وقوم کی بد قسمتی ہے۔سیاست کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والے قومی مجرم ہیں۔ حکومت رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کیلئے پیشگی اقدامات کرے۔خارجہ پالیسی کا از سرِ نو جائزہ لینا ہو گا۔ ملک کو مستقل وزیر خارجہ کی ضرورت ہے۔بھارت خطے میں پاکستان مخلبف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔اقوام متحدہ اور عالمی برادری امریکی ڈرون حملے کا نوٹس لے۔عالمی مالیاتی اداروں کی غلامی سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :