ڈی او سول ڈیفنس لاہور صداقت ملک کی زیرصدارت رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 2 جون 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈی او سول ڈیفنس لاہور صداقت ملک کی زیرصدارت رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی سیکورٹی کے حوالے سے ڈیوٹیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران سمیت محکمہ کے ملازمین نے شرکت کی۔اس موقع پرڈی او سول ڈیفنس صداقت ملک نے بتایا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے رضاکار 31رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے ہمراہ ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے اور اس ضمن میں ان کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔اور کل سے شروع ہونے والے رمضان بازاروں میں یہ اہلکار صبح سے لیکر شام تک ڈیوٹیاں سراانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :