امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا غذائی کمی کے شکار پاکستانی افراد کیلئے21 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد کا اعلان

جمعرات 2 جون 2016 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے غذائی کمی کے شکار پاکستانی افراد کیلئے21 ملین ڈالر کی نئی امریکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ مشن ڈائریکٹر گرورئک نے اس فنڈ کا اعلان اسلام آباد میں ڈبلیو ایف پی کے دفتر میں کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر لولہ کاستروکے ہمراہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

اقوام متحدہ کا خوراک کا عالمی پروگرام (ڈبلیو ایف پی)امریکی مالی معاونت سے پاکستانی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ لگ بھگ 26ہزار میٹرک ٹن گندم سے مقوی آٹا تیار کر کے ضرورت مندافراد میں تقسیم کرے گا۔خوراک کا عالمی پروگرام ،یو ایس ایڈ کے فراہم کردہ فنڈ سے ساڑھے 6 ہزار ٹن کی خوردنی اشیاء بھی خرید کر ضرورت مند گھرانوں بالخصوص وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقہ جات میں تقسیم کرے گا۔

(جاری ہے)

گرورئک نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہے، مگرہم جانتے ہیں کہ یہ کام ہم تنہا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عالمی خوراک پروگرام اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کے ذریعے ہم زیاد ہ لوگوں کو خوراک مہیاکر نے، زندگیاں بچا نے اور زیادہ آبادیوں کو اعانت فراہم کرنے کے قابل ہوئے جو ہم میں سے کوئی اکیلا یہ کام نہیں سرانجام دے سکتا تھا۔ مشن ڈائریکٹر گرورئک نے اس فنڈ کا اعلان اسلام آباد میں ڈبلیو ایف پی کے دفتر میں کیا جہاں انہوں نے ڈبلیو ایف پی کی کنٹری ڈائریکٹر لولہ کاستروکے ہمراہ ایک تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :