علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

جمعرات 2 جون 2016 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پرنجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی‘ ٹیکسی کرتے ہوئے جہاز کے 3 ٹائر پھٹ گئے جس کے باعث طیارے کو ہنگامی طور پر روک کر ٹھیک کرنے کے کام کا آغاز کردیا‘واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی او ر فار بریگیڈ کا عملہ جہاز کے قریب پہنچ گیا جبکہ سول ایوی ایشن نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی شاہین ایئر لائن کی دبئی جا نے والے پرواز لاہور ایئرپوٹ پر ٹیکسی کرنے لگی تو اس کے 3ٹائر پھٹ گئے ۔لیکن اسے بروقت کنٹرول کر کے بڑے حادثہ سے بچا لیا گیا پائلٹ کو اندازہ ہوا کہ ٹائر کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے طیارے کو پارک کرایا جبکہ ایک ہی وقت میں تین ٹائروں کو مسئلہ ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :