بلاول بھٹو زرداری براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے،آصف زرداری سے ملاقات کریں گے

جمعرات 2 جون 2016 19:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے ،وہ دبئی میں اپنے والد اورسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری لندن روانہ ہوگئے ہیں،وہ دبئی میں بھی کچھ دیر کیلئے قیام کریں گے۔دبئی میں قیام کے دوران وہ اپنے والد آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے دیگر سینئررہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پانامہ لیکس پر اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔