انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن آصف عرف آلو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعرات 2 جون 2016 19:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سیاسی جماعت کے کارکن آصف عرف آلو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے فاضل جج جسٹس فاروق شاہ کے روبرو پولیس نے ملزم آصف عرف آلو کو پیش کیا۔ فاضل جج نے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم آصف عرف آلو کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ملزم کو اس سے قبل جسمانی ریمانڈ پر لانڈھی پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :