پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے کیخلاف کل ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا

جمعرات 2 جون 2016 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء ) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر بے گناہ انسانیت کے قتل عام اور پاکستان میں ہونے والے ڈرون حملے کیخلاف کل بروز ( جمعہ ) کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔ پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان سے متصل ملک بھر کی 74ہزار سے زائد مساجد میں بے گناہ انسانیت کے قتل عام اور پاکستان کی سلامتی و استحکام سے کھیلنے والی قوتوں کیخلاف جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے والی قوتوں کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کے بعض پڑوسی ممالک پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے دن رات سازشوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :