وزارت خزانہ نے اورنج ٹرین کیلئے پاکستان منٹ سے ایک کینال نو مرلے اراضی ایکوائر کرنے کا این او سی جاری کردیا

زمین ایکوائر کرنے کیلئے نشاندہی کی جارہی ہے سروے مکمل ہونے کے بعد موجودہ سٹرکچر کی مسماری شروع کردی جائیگی‘ایل ڈی اے حکام

جمعرات 2 جون 2016 19:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وزارت خزانہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے ایل ڈی اے کو پاکستان منٹ سے ایک کینال نو مرلے اراضی ایکوائر کرنے کا این او سی جاری کردیاجبکہ ایل ڈی اے حکام کے مطابق زمین ایکوائر کرنے کے لئے نشاندہی کی جارہی ہے سروے مکمل ہونے کے بعد موجودہ سٹرکچر کی مسماری شروع کردی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزارت خزانہ کے مابین اورنج لائن میٹرو ٹرین کے اسٹیشن کے لئے پاکستان منٹ سے ایک کنال نو مرلے اراضی ایکوائر کرنے کا معاملہ عرصہ دراز سے چل رہا تھا جس کے لئے ایل ڈی اے حکام اور وفاقی سیکرٹری خزانہ کے مابین اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی جس میں طے پایا کہ پاکستان منٹ کے مرکزی گیٹ سے ملحقہ ایک کنال نو مرلے اراضی اورنج لائن منصوبے کو دے دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے ایل ڈی اے کو این او سی جاری کردیا ہے اور پاکستان منٹ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اراضی جلد سے جلد ایل ڈی اے حکام کے حوالے کی جائے ۔ایل ڈی اے کو اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن اور ٹریک کے لئے لیسکو کے دو سو بیس کے وی اے کے پائیلون کو منتقل کرنا تھا جس کے لئے زمین لینا ناگزیر تھا ۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق زمین ایکوائر کرنے کے لئے نشاندہی کی جارہی ہے سروے مکمل ہونے کے بعد موجودہ سٹرکچر کی مسماری شروع کردی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :