اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں۔جنرل راحیل شریف

راہداری کے خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہوگیاہے،قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر ہے،ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،پاک آرمی قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 18:29

اقتصادی راہداری منصوبہ کے خلاف غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں۔جنرل راحیل ..

(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آخری مرحلے میں داخل ہوگیاہے،اقتصادی راہداری منصوبہ کیخلاف غیرملکی سازشوں سے آگاہ ہیں،راہداری کے خواب کی تعمیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں،قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشتگردی سے متاثر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف آج فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کررہے تھے۔

کانفرنس میں کور کمانڈرز،پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں آرمی چیف کوملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قوم کے عزم نے صورتحال تبدیل کردی۔

(جاری ہے)

قوم کے عزم نے دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔پاک آرمی قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔

قوم نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی کاوشوں کے باعث ضرب عضب حتمی مرحلے میں ہے۔اس موقعہ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹی ڈی پیز کی واپسی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے پربہادر قبائیلی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے فاٹا میں بحالی اور تعمیر نو کے کام کی رفتار بڑھانے پر بھی زور دیا۔