ڈی پی او کی زیر صدارت امن کمیٹی کے اجلا س کا انعقاد

جمعرات 2 جون 2016 17:39

پاکپتن۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء ) ما ہ صیا م کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان تر تیب دے دیا ہے، نمازوں اور تراویح کے اوقات میں بڑی مسا جد /امام با رگاہوں پر پولیس اہلکا ر تعینا ت ہو ں گے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پا کپتن کامران یوسف ملک کی زیر صدارت امن کمیٹی کے اجلا س کا انعقاد ہوا جس میں ما ہ صیا م میں تمام مکا تب فکر کے ما بین مکمل ہم آہنگی اور مذ ہبی رواداری کو یقینی بنا نے اور رمضان با زاروں کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او پا کپتن کامران یوسف ملک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کے ما ہ صیا م میں نما زوں اور تراویح کے اوقات میں ضلع کی اہم مساجد /امام بارگاہوں میں سکیورٹی انتظا مات کے سلسلہ میں پو لیس نے سکیورٹی پلا ن مرتب کر لیا ہے ،ڈی پی او نے علما ئے کرام سے اپیل کی کہ وہ ضلع میں سابقہ روایا ت کے مطابق مذہبی ہم آہنگی کو بر قرار رکھیں۔

متعلقہ عنوان :