پانی کے تنازعہ پردوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، نوجوان جاں بحق، ساتھی زخمی

جمعرات 2 جون 2016 17:39

پاکپتن۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء ) پانی کے تنازعہ پردوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی شدیدزخمی ہو گیا،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 56ایس پی میں پانی کے تنازعہ پر دوپارٹیوں کے ظفربھٹی اورنوازش علی وغیرہ کے درمیان لڑائی ہوگئی جس پر نوازش نے فائر نگ کردی جس کے نتیجے میں ظفرکا19سالہ بیٹاناصر موقع پرہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ساتھی عرفان شدیدزخمی ہوگیا، تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتول کی نعش کوقبضہ میں لیکرضروری کارروائی کے بعد روثاء کے حوالہ کردی ،ڈی ایس پی صدر ہمایوں افتخارنے بتایاکہ پولیس نے دوافراد کو حراست میں لے کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :