فیصل آباد کے نواحی علاقے میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے خواجہ سراؤں کو لوٹ لیا

جمعرات 2 جون 2016 17:37

فیصل آباد(‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں چھ مسلح ڈاکوؤں نے خواجہ سراؤں کے اسی ہزار روپے لوٹ کر ان کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ رات فیصل آباد کے نواحی گاؤں 470گ ب میں خالد بھٹی کے بھائی کی شادی کے سلسلے میں مہندی کی تقریب میں دو ہیجڑے منظور حسین اور لاچی نامی تقریب میں ڈانس کیا اس دوران انہیں اسی ہزار روپے کی رقم انعام کے طور پر وصول کی تقریب کے بعد دونوں ہیجڑے گھر واپس جارہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گھر میں گھس کر ان سے اسی ہزار کی نقدی موبائل فون چھین لینے کے ساتھ ان کے ساتھ زبردستی بدفعلی بھی کی سمندری پولیس کو اطلاع دے دی گئی آن لائن کے مطابق تاحال پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کرسکی ہے

متعلقہ عنوان :