کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کے زیراہتمام پہلاانڈر گریجویٹ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد

جمعرات 2 جون 2016 17:37

کوئٹہ (‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء ) کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کے زیراہتمام پہلاانڈر گریجویٹ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں طالبات نے مختلف ریسرچز پیش کیں سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال وائس چانسلر جامعہ بلوچستان تھے اسکے علاوہ پرنسپل بولان میڈیکل کالج وصدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی،کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈئیر محمد جنید خان،کمانڈنٹ کیمز بریگیڈئیر محمد علیم،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹرعبدالمالک ترین،مختلف ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،سردار بہادرخان ویمن یونیورسٹی، بیوٹمز،الحمد یونیورسٹی،بی ایم سی کالج کے طلباء وطالبات ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پرنسپل کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود نے مہمانوں کوخوش آمدید کہااور کہاکہ ریسرچ کی اہمیت کے پیش نظر اسے کالج کے کریکولم میں شامل کیاگیا ہے طلباء کی محنت قابل ستائش ہے جس کا سہرا فیکلٹی ممبران کو جاتا ہے انشاء اللہ امسال کی طرح ہر سال باقاعدگی سے سائنٹیفک سیمینار کاانعقادکیاجائیگا تاکہ طلباء وطالبات کو شعبہ طب میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے اور بین الاقوامی وملکی سطح پر مقابلے میں آسانی ہو۔

علاوہ ازیں چیف آرگنائزر بریگیڈئیر (ر) جاوید عثمان راؤ نے شرکاء کو سیمینار کے مقاصد اور فوائد سے آگاہ کیا۔طالبات نے مختلف بیماریوں پر اپنی تیار کردہ ریسرچیز پیش کیں جسکوشرکاء نے سراہا ۔ نتائج کے مطابق ندابتول (فائنل ائیر) نے پہلی،نیہا صغیر(فائنل ائیر) نے دوسری جبکہ رابعہ ناصر (تھرڈ ائیر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بعدازاں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے طالبات اور شرکاء میں انعامات وشیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنٹیفک سیمینار کا انعقاد حوصلہ افزاء اقدام ہے طلباء زیادہ سے زیادہ اپنی ریسرچیز شائع کریں انہوں نے کہا کہ میں کالج انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے آج بطور مہمان خصوصی مدعو کیا تعلیم کے فروغ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردارادا کرنا چاہیے آج طلباء کو اسطرح اسٹیج پر آکر پریذنٹیشن دیتے دیکھ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں طلباء وطالبات اسی طرح محنت جاری رکھیں اور ملک وصوبے کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :