ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں عام آدمی کا داخلہ بند

پابندی کا مقصد بجٹ 2016-17ء کے اہم نکات کو لیکیج سے بچانا ہے ، پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائل دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے

جمعرات 2 جون 2016 17:34

اسلام آباد (‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) آئندہ بجٹ 2016-17ء کے باعث ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں عام آدمی کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر میں داخلے کے پابندی کا مقصد بجٹ 2016-17ء کے اہم نکات کو لیکیج سے بچانا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے سائل دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے باہر سائلان نے ‘اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔

02 جون۔2016ء کو بتایا ہے کہ مالی سال کے اختتام پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں داخلے پر پابندی لگا کر ہمارے مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کے اعلیٰ حکام نے مجوزہ ادارے کے ملازمین کے علاوہ ہر عام و خاص کا داخلہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ آئندہ بجٹ2016-17ء کے اہم نکات کو قومی اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل لیک ہونے سے بچایا جائے۔

(جاری ہے)

تاہم پاکستان کے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلان نے موقف اختیار کیا ہے کہ بجٹ کے تفصیلات کی حفاظت کرنا ادارے کی ذمہ داری ہے اور مالی سال کے اختتام پر ایف بی آر کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لئے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر آنا ہوتا ہے اور موجودہ حکومت نے اپنی ذاتی معاملات کو پیش نظر رکتے ہوئے ہماری مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ تمام لوگوں کے ساتھ ظلم ہے۔

متعلقہ عنوان :