آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی

جمعرات 2 جون 2016 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے تین افسران کی فوری تقرری اور تبادلے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر (بجٹ) اے جی پی آفس شمس الدین کو قائد اعظم یونیورسٹی میں خزانچی کے طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی اے (ایف جی) پشاور انور خان کو ڈائریکٹر (آڈٹ پالیسی) اے جی پی آفس اسلام آباد جبکہ اجمل خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ ڈی جی اے (ایف جی) پشاور تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :