Live Updates

مکہ: رمضان المبارک میں مساجد سارا دن کھلی رہیں گی: وزارتِ اسلامک افئیرز

جمعرات 2 جون 2016 16:56

مکہ: رمضان المبارک میں مساجد سارا دن کھلی رہیں گی: وزارتِ اسلامک افئیرز

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : سعودی عرب کی وزارتِ اسلامک افئیرز نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مکہ میں موجود تمام مساجد دن بھر کھلی رہیں گیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عام دنوں میں مساجد میں دن میں نماز کیاوقات کے علاوہ مساجد کو تالے لگا دیئے جاتے ہیں۔ لیکن رمضان المبارک میں مکہ کی تمام چھوٹی بڑی مساجد کھلی رہیں گی۔وزارتِ اسلامک افئیرز نے کہا ہے کہ مساجد کے آئیمہ کرام کو چاہیئے کے وہ مساجد میں موجود رہیں۔ اور صفائی ستھرائی کے عملہ بروقت موجود ہو۔ اسکے علاوہ وزازرتِ اسلامی مختلف مساجد میں قرآن کریم کی جلدیں بھی رکھوائی جا رہی ہیں۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :