پاک فضائیہ کی جنگی مشقیں ٹیمپس ٹو اختتام پذیر ہو گئی

تینوں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں بہتر ہیں ‘ائیر چیف مارشل

جمعرات 2 جون 2016 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) پاک فضائیہ کی جنگی مشقیں ٹیمپس ٹو اختتام پذیر ہو گئی ہیں۔ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ تینوں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریاں بہتر ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک فضائیہ کی جنگی مشقیں ٹیپمس ٹو اختتام پذیر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے مشقوں کے انعقاد کو سراہا ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چیف آف نیول سٹاف بھی اختتامی تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر ائیرچیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں اہم کردار ادا کیا ہے اور مسلح افواج ہر قسم کے اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران تینوں مسلح افواج کے درمیان باہمی ربط بہت بہتر رہا۔

متعلقہ عنوان :