ملامنصورکومقامی رہائشی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیاگیا ‘ ایف آئی اے

تحقیقات کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ عبدللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملا ‘ مزید تحقیقات شروع

جمعرات 2 جون 2016 16:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق افغان طالبان کے سابق امیر ملا اختر منصور کو نہ صرف پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلکہ ولی محمد کے نام سے مقامی رہائشی سرٹیفکیٹ (لوکل ریزیڈنٹ سرٹیفکیٹ) بھی جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحقیقات کے دوران بلوچستان کے ضلع قلعہ عبدللہ سے مذکورہ سرٹیفکیٹ ملاجس پر ولی محمد (ملا اختر منصور) کا نام درج ہے جس کا تعلق کاکڑ قبیلے سے ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 21 مئی کو طالبان کے امیر اختر منصور اور ان کے ڈرائیور محمد اعظم بلوچستان کے علاقے امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔افغان طالبان کے امیر کو 1999 میں پاکستانی دستاویزات جاری کی گئیں، جس پر ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر حافظ محمد طاہر کے دستخط موجود ہیں۔حکام نے بتایا کہ سرٹیفکیٹ کے اجراء بارے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :