وزیر اعظم کی رمضان کے اختتام سے قبل وطن واپسی کا امکان

ڈاکٹر زوزیر اعظم کو پانچ سے چھ روز میں گھر جانے کی اجازت دینگے ‘ مریم نواز شریف

جمعرات 2 جون 2016 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ وزیر اعظم کی رمضان کے اختتام سے قبل وطن واپسی کا امکان ہے ‘ڈاکٹر زوزیر اعظم کو پانچ سے چھ روز میں گھر جانے کی اجازت دینگے ۔ایک انٹرویومیں مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہت بہتر ہیں ‘وہ اٹھ کر بیٹھے تھے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز انھیں 5 سے 6 روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے جس کے بعد نواز شریف کو ایک ہفتے میں گھر منتقل کردیا جائیگا۔مریم نواز شریف نے بتایا کہ آپریشن سے قبل وزیراعظم کے دل کی 3 شریانیں بند تھیں اس کے باوجود وہ ملک میں جلسوں سے خطاب کررہے تھے تاہم ان کی آواز اس دوران بیٹھ جایا کرتی تھی۔ایک اور سوال کے جواب انھوں نے مخالفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے لندن میں ہونے والے ٹیسٹ سے قبل ان کے خاندان کو ان کی صحت کی اس قدر بگڑتی ہوئی صورت حال کے حوالے سے کچھ بھی معلوم نہیں تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے انھیں جلد کمرے میں چہل قدمی کی اجازت دیئے جانے کا امکان ہے۔