کراچی،پی ایس 106 ، حسین آباد الیمنٹری اسکول میں پولنگ ایجنٹس اور پریذائیڈنگ افسر میں جھگڑا

جمعرات 2 جون 2016 16:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106میں ضمنی انتخاب کے دوران حسین آباد ایلمنٹری اسکول میں پولنگ ایجنٹس اور پریذیڈائنگ افسر میں تلخ کلامی کے باعث پولنگ کوکچھ دیر کے لیے روک دیا گیا ۔رینجرز نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پایا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حسین آباد ایلمنٹری اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس اور پریذائیڈنگ افسر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پولنگ ایجنٹس پولنگ اسٹیشن سے باہر آگئے جس کے باعث کچھ دیر کے لیے پولنگ روک دی گئی ۔بعد ازاں رینجرز اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پرقابو پایا اور پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کروادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :