پی ایس106،ڈی جی رینجرز کا دوران پولنگ سیکورٹی پر اظہار اطمینان

جمعرات 2 جون 2016 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے جمعرا ت کو سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 106میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران حلقے کا ودورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 106اور پی ایس 117میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوئی ۔اس موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے پی ایس 106میں واقع کمپری ہینسو اسکول کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ۔میجر جنرل بلال اکبر نے اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :