کراچی ضمنی انتخابات :پولیس اہلکاروں کو ناکافی سہولتوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا

جمعرات 2 جون 2016 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں سندھ اسمبلی کے 2حلقوں پی ایس 106اور 117میں پولنگ کے دوران سکیورٹی فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو ناکافی سہولتوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خاتون پولنگ ایجنٹ گرمی کی شدت سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ایس 106اور پی ایس 117 میں ضمنی انتخابات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے لیکن اپنے ہی پیٹی بند بھائیوں اور بہنوں کی سکیورٹی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظرنہیں آئے ۔

حلقہ پی ایس 106 میں خاتون پولیس افسر رکشے میں پولنگ سٹیشن پہنچی ۔ پولیس افسر خواجہ اجمیر نگری سے سیکورٹی فرائض ادا کرنے عزیز آباد کے پولنگ سٹیشن پر پہنچی ۔ خاتون پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن پہنچنے کیلئے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث وہ رکشہ کرکے پولنگ سٹیشن پہنچی ۔ پی ایس 106 میں ہی گرمی کی شدت سے خاتون پولنگ ایجنٹ بے ہوش ہوگئی ۔ لیاقت آباد کے پولنگ سٹیشن نمبر 98 میں خاتون پولنگ ایجنٹ کو طبی امداد ملی نہ ہی پنکھے کی سہولت حاصل تھی ۔

متعلقہ عنوان :