Live Updates

جدہ: رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی: وزارتِ حج و عمرہ

جمعرات 2 جون 2016 16:34

جدہ: رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) :وزیرِ حج و عمرہ محمد صالیح بنتین نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ زائرین کو کوئی پریشانی نہ ہو اور وہ عقیدت اور احترام سے عمرہ اور دیگر فرائض ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی کثیر تعداد کے پیشے نظر ایک جامع منصوبہ بنا لیا گیا ہے ۔ جس سے زائرین کو ٹرانسپورٹ اور رہائش کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔انہوں نے شاہ سلیمان کی تعریف کی جنہوں نے زائرین کے لیئے کیئے جانے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی طرف خصو صی توجہ دی ہے۔ اور زائرین کی سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے نئے منصوبے شروع کرنے کا حکم دیا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :