چوہدری محمدسرور سے مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین اور ایجوکیشن وزیر داؤدی لاسن کی ملاقات

جمعرات 2 جون 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین اور ایجوکیشن وزیر داؤدی لاسن کی ملاقات ،دونوں ممالک کے تعلقات اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی تمام جماعتیں متحد ہیں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قر بانیں پوری دنیاسے زیادہ ہیں اور دنیا کو پاکستانی افواج اور عوام کی ان قر بانیوں کو تسلیم بھی کر نا ہوگا ۔

جمعرات کے روزسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے مراکو کے سفیر مصطفی صلاالدین اور ایجوکیشن وزیر داؤدی لاسن کی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی جسکے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اور محبت بھائی چارے کی بات کی ہے اور افواج پاکستان نے فوجی آپر یشن ضرب عضب کے ذریعے ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور دنیا کو بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی قر بانیوں کی کردارکر نا ہوگا اور دنیا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو سپورٹ کر یں ۔

(جاری ہے)

مراکش کے سفیر مصطفی صلاالدین نے کہا کہ پاکستان اور مر اکش میں بھائی بھائی کا رشتہ ہے اور جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل وقت آتا ہے توہم اپنے بھائیوں کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں افواج پاکستان اور عوام نے جو قر بانیں دیں ہیں اس پر ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :