پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایک درخشاں موڑ پر پہنچ چکا ہے، نیب کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں کرپشن روکنا ہے، سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، فنڈز کا درست استعمال ہوا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی

چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کاسینمار سے خطاب

جمعرات 2 جون 2016 16:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایک درخشاں موڑ پر پہنچ چکا ہے، نیب کا مقصد کس یکو ہراساں کرنا نہیں بلکہ کرپشن روکنا ہے، سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہے، فنڈز کا درست استعمال ہوا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔ جمعرات کو چیئرمین نیب نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں سیمینار سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جنگ میں دیگر اداروں کا تعاون خوش آئند ہے، پاکستان تاریخ میں پہلی بار ایک درخشاں موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا نہیں ہے بلکہ نیب کا مقصد صرف کرپشن روکنا ہے، سی پیک ملکی ترقی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، فنڈز کا اگر درست استعملا ہوا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، قطرہ قطرہ کرپشن بھی قومی خزانے پر بڑا بوجھ بن جاتی ہے۔ قمرزمان چوہدری نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہو گا، سی پیک کے معاملے پر کرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :