گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا

جمعرات 2 جون 2016 16:05

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے 9ویں اجلاس کے آغاز پر معمول کی کارروائی سے قبل سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے ایوان میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرائی، ایوان میں موجود اپوزیشن جماعتوں اور حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان نے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا میں حصہ لیا۔