فیس بک پر بنے دوست کے ساتھ مل کر 17 سالہ بیٹی کا قتل کرنے والی آشنا سمیت گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 15:47

فیس بک پر بنے دوست کے ساتھ مل کر 17 سالہ بیٹی کا قتل کرنے والی آشنا سمیت ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء) :فیس بک پر بنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اپنی 17سالہ بیٹی کو قتل کر کے کود کشی کا روپ دینے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تفتیش کے بعد اصل کہانی سامنے آنے پر 17سالہ مقتولہ کی والدہ اور اس کے آشنا کو گرفتار کر لیا۔ایس پی نریندر پال سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے پنج پیر کی رہائشی مجنو اور اس کے آشنا وجے کمار عرف سونو کو 17سالہ بیٹی دکشا کے قتل اور قتل کو خود کشی کا روپے دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

24مئی کو پولیس کو مجنو نے ٹیلی فون پر آگاہ کیا کہ ااس کی بیٹی نے خود کشی کر لی ہے۔ پولیس کے پہنچنے پر دکشی کی لاش پنکھے سے جھول رہی تھی۔مجنو نے بتایا کہ دکشا نے باپ کی وفات کے بعد خاندان والوں کی جانب سے جائیداد میں حصہ نہ دینے پر خود کشی کی۔

(جاری ہے)

دکشا کی کلائی پر ’وجے‘ لفظ لکھا تھا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے خود کشی کا نوٹ بھی بر آمد ہوا۔

مجنو کے بیان پر پولیس نے اس کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق مجنو اور وجے کی ملاقات اکتوبر 2015کو فیس بک پر ہوئی جس کے بعد دوستی پیار میں بدل گئی۔وجے سعودی عرب میں مقیم تھا لیکن بھارت لوٹتے ہی اس نے مجنو اور دکشا کے ساتھ رہائش اختیار کر لی۔جلد ہی وجے نے دکشا کے ساتھ اپنا تعلق قائم کر لیا۔ دکشا کو اپنی والدہ اور وجے کے تعلق کے بارے میں تب تک معلوم نہیں تھا جب ایک رات اس نے دونوں کو اکٹھے نہیں دیکھا۔

پھر ماں اور بیٹی کے درمیان اس لڑکے کو لیکر تکرار ہوئی کیونکہ دونوں ہی وجے سے شادی کی خواہشمند تھیں۔وجے کو اپنا پیار ثابت کرنے کے لیے دکشا نے ایک نوکیلی چیز سے اپنے ہاتھ پر وجے کا نام گڑھ لیا جسے دیکھتے ہی مجنو آپے سے باہر ہو گئی اور اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس تمام تر قصے کو خود کشی کا موڑ دینے کے لیے وجے نے دکشا کے نام سے ایک خود کشی کا نوٹ لکھا جس میں خود کشی کی وجہ خاندانی تنازعات بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :