بجٹ 2016-17ء:انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

دوا ساز کمپنیوں نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ذہنی امراض،کھانسی،ملیریا،بام،انجکشن اور بچوں کے حفاظتی قطروں سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 15:38

بجٹ 2016-17ء:انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :وفاقی حکومت کے مالی سال 2016-17ء کے بجٹ میں انسانی جان بچانے کیلئے ضروری ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے ،جس پردوا ساز کمپنیوں نے بجٹ سے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجٹ 2016-17ء میں انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی تجاویز کے ساتھ ہی میڈیسن کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتیں 70 سے 110 فیصد تک بڑھا دی گئی ہیں۔ ذہنی امراض، کھانسی، ملیریا اور چھالوں سمیت مختلف بیماریوں کی ادویات شامل ہیں۔ بام، انجکشن اور بچوں کے حفاظتی قطرے بھی مہنگے ہوگئے۔ درد کی دوا بھی 60 سے 110 فیصد مہنگی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :