دبئی: اجنبی افراد سے دور رہیں ، دبئی پولیس نے بچوں کے لیئے ویڈیو بنا ڈالی

جمعرات 2 جون 2016 15:32

دبئی: اجنبی افراد سے دور رہیں ، دبئی پولیس نے بچوں کے لیئے ویڈیو بنا ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) :پچھلے دنوں عبیدہ نامی بچے کے ساتھ زیادتی اور اسکے قتل کی واردات کے بعد دبئی میں اخبارات نے بچوں کو اجنبی افراد سے دور رہنے کے پر کافی کچھ لکھا گیا۔

(جاری ہے)

لیکن اب دبئی پولیس نے بھی چھوٹے بچوں کو اجنبی افراد سے دور رہنے کا کہا ہے ، اور اس مقصد کے لیئے دبئی پولیس نے انمیٹیڈ ویڈیو بنائی ہے جس میں بچوں کو اجنبی افراد سے دور رہنے کا پیغام دیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک بچہ جو کہ سکول سے چھٹی کے وقت اپنے ماں پاب کا انتظار کر رہا ہو تا ہے ۔ تو ایک اجنبی شخص اپنی گاڑی میں اسے گھر چھوڑنے کا کہتا ہے ، لیکن وہ بچہ کہتا ہے کہ نہیں جانا، جب اجنبی شخص اسے ساتھ چلنے پر اسرار کرتا ہے تو بچہ چیخ کر کہتا ہے کہ میں نے نہیں جانا یہاں سے چلے جاؤ ورنہ وہ پولیس کو بلوالے گا۔ جس کے بعد اجنبی شخص اپنی گاڑی میں بھاگ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :