ریڈیو پاکستان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کل براہ راست نشر کرے گا

جمعرات 2 جون 2016 15:20

اسلام آباد ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) ریڈیو پاکستان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر کل ( جمعہ کو ) قومی اسمبلی سے براہ راست نشر کرے گا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان نے بجٹ کے حوالے سے ہفتہ بھر کے پروگرام تشکیل دیئے ہیں جن میں بجٹ کی نمایاں خصوصیات اور عام عوام کے تاثرات پیش کیے جائیں گے۔صوبائی وزراء ِ خزانہ کی بجٹ تقاریر ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے پر نشر کی جائیں گی۔مظفرآباد ، میرپور، تراڑکھل کے ریڈیو سٹیشنز آزاد جموں کشمیر کے وزیرِخزانہ کی بجٹ تقریر نشرکریں گے۔گلگت بلتستان کا بجٹ گلگت اور سکردو کے سٹیشن سے براہِ راست نشرکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :