وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیراہتمام والی بال ٹوررنامنٹ کل اسلام آباد میں شروع ہوگا

جمعرات 2 جون 2016 15:04

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیراہتمام والی بال ٹوررنامنٹ کل جمعہ جی سکس والی بال گرونڈ اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا افتتاح پاکستان سپورٹس کے ڈائریکر جنرل احتر نواز گنجیرا کریں گے۔ سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے مطابق ٹوررنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے12کلبز حصہ لیں گے۔ اسی طرح ہفتہ سے نیزہ بازی کا دو روزہ ایونٹ ایف نائن پارک اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں100کلبز کے 400گھڑ سوار شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :