کریڈٹ بیورو ترمیمی بل 2016ء اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی بل 2016ء متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

جمعرات 2 جون 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) چیئرمین سینٹ نے کریڈٹ بیورو ترمیمی بل 2016ء اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ترمیمی بل 2016ء متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یہ بل قومی اسمبلی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کے لئے ایوان میں تحاریک پیش کیں۔ چیئرمین نے دونوں بل متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے۔

متعلقہ عنوان :