چیئرمین سینٹ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اور کابینہ سیکرٹریٹ کو دو الگ معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دیدی

جمعرات 2 جون 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اور کابینہ سیکرٹریٹ کو دو الگ معاملات پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کرنے کے لئے مزید مہلت دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سینیٹر سسی پلیجو کی جانب سے پیش کردہ قرارداد سے متعلق معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے میں مزید 30 یوم کی مہلت طلب کی۔ جس کی چیئرمین نے اجازت دیدی۔ چیئرمین سینٹ نے قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2015ء کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 20 یوم کی توسیع دینے کی بھی منظوری دی۔