اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی، ساڑھے 7 کلو گرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 14:58

کراچی ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ (اے این ایف) نے لانڈھی سے ساڑھے 7 کلو گرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لانڈھی ہسپتال چورنگی کے قریب ملزم گل داد شاہ سے ساڑھے 7 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اے این ایف نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔