کراچی کی دو صوبائی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری

جمعرات 2 جون 2016 14:57

کراچی ۔ 2 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں سندھ اسمبلی کے دو نشستوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دونوں حلقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر پولیس کے علاہ رینجرز بھی تعینات ہے۔

(جاری ہے)

2013ء کے عام انتخابات میں پی ایس 106 اور پی ایس 117 سے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر صغیر احمد اور افتخار عالم کامیاب ہوئے تھے۔ دونوں رہنماء پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہو گئے تھے۔ دونوں نشستوں سے متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت مجموعی طور پر 24 امیدوار مدمقابل ہیں۔

متعلقہ عنوان :