سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا

جمعرات 2 جون 2016 14:56

گلگت ۔ 02جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسمبلی کے 9 ویں اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا کہ امتیاز حیدر نے مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے پیش کئے گئے استعفی سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بروقت آگاہ کیا اور رولز کے تحت استعفی صرف سپیکر کے سامنے دیا جاسکتا ھے لہذا ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے پیش کیا گیا استعفی منظور نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کاچو امتیاز حیدر کی رکنیت کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔امتیاز حیدر نے اپنی پارٹی کے فیصلے کے برخلاف جی بی کونسل کے انتخابات میں آزاد امیدوار کو ووٹ دیا تھا جس پرمجلس وحدت المسلیمین نے ان کی پارٹی رکنیت معطل کرکے سپیکر کو ان کا استعفی بھیجاتھا ۔امتیاز حیدر کا موقف تھا کہ میں نے استعفی نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :