وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے چیمبر میں آتشزدگی سے فرنیچر سمیت دیگر سامان متاثر

جمعرات 2 جون 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم چیمبر میں اے سی کی تار اسپارک ہونے کے باعث آگ لگ گئی۔ چیمبر میں فرنیچر سمیت دیگر سامان آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت شیخ آفتاب کے پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم چیمبر میں آگ لگ گئی۔ آفس عملہ کے مطابق چیمبر میں آگ اے سی کے تار اسپارک ہونے کے باعث لگی۔ چیمبر میں موجود فرنیچر سمیت دیگر سامان آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :