کراچی،حلقہ 106اور117میں پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پولنگ کا آ غا ز ہوا

جمعرات 2 جون 2016 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) کراچی میں جمعرات کی صبح صوبائی اسمبلی کے حلقہ 106اور117میں پولیس اوررینجرز کی سخت سیکیورٹی میں پولنگ شروع کی گئی،پی آئی بی ،لیاقت آباد ،عزیزآباد،شریف آبادکے پولنگ کیمپسوں پرکوئی گہماگہمی نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ بعض علاقوں میں پولنگ کیمپسوں پرجمعرات کی صبح ویرانی دیکھی گئی ،دونوں حلقوں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیاتھا،پولنگ کے دوران رینجرز کومجسٹریٹ کودرجہ اول اختیارات دیئے گئے تھے۔

عزیزآباد میں رینجرز کے ونگ کمانڈرکرنل فیصل نے پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیاپولیس اوررینجرز کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کوبھی اسٹینڈبائی میں رکھاگیا ہے ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں فوج نے بھی گشت کیا،قبل ازیں دونوں حلقوں میں مجموعی طورپر49پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قراردیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :