رمضان المبارک کی آمد ، اشیاء خورد و نوش کے نرخوں میں اضا فہ

انتظامیہ مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام

جمعرات 2 جون 2016 14:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں اور بڑے بڑے دکانداروں اور ڈیلروں نے کھانے پینے کی اشیاء کی نرخوں کو دگنے ریٹ پر فروخت کرنا شروع کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ ڈی سی او فیصل آباد سلیمان غنی اور ان کا ماتحت عملہ مہنگائی کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق گزشتہ چندروز سے فیصل آباد میں کھانے پینے کی اشیاء جن میں سبزیاں ،دودھ ، کھجوریں ، پھل ، گھی ، چائے ، گھنی ، چینی ، انڈے مرغی کے ریٹ چار گنا بڑھا دیئے اور ان اشیاء کا بھاری سٹاک بھی کرنا شروع کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ دعوہ کے کھانے پینے اشیاء جن میں سبزیاں دالیں ، دودھ دہی اور گوشت کے نرخوں کو بڑھنے نہیں دیاجائیگا مگر اس کے برعکس تاجر دکاندار اور ذخیرہ اندوز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد میں بڑھتی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میسر ہوسکیں

متعلقہ عنوان :