مدینہ منورہ:پولیس نے ایک ہفتے میں 1668غیرملکیوں کو گرفتار کیا

جمعرات 2 جون 2016 14:17

مدینہ منورہ:پولیس نے ایک ہفتے میں 1668غیرملکیوں کو گرفتار کیا

مدینہ منورہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء): مدینہ منورہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں پچھلے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مملکت میں موجود 16,68غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے ۔ ان گرفتار کیئے جانے والوں میں مختلف ممالک کے شہری شامل ہیں۔لیکن یہ تما م افراد مملکت کے رہائشی قوانین اور ایمیگریشن کی کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس چیف نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے افراد میں ملازمین جن کے پاس ورکنگ ویزہ نہیں تھا، متعلقہ ویزے کے بغیر کسی اور جگہ کام کرنے والے، محکمے کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے کفیل کے پا س کام کرنے والے۔اور غیر قانونی خوانچہ فروش شامل ہیں۔پولیس نے کاروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تا کہ کوئی بھی غیر فرد بھاگ نہ سکے۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ مملکت میں سب سے زیادہ جرائم میں ملوث افراد غیر قانونی طور پر رہنے والے افراد کرتے ہیں۔اس سے پہلے شاہ سلیمان کی طرف سے تمام غیر ملکیوں کو جو غیر قانونی طور پر مملکت میں موجود تھے ،کسی بھی سزا کے بغیر وطن واپسی کی اجازت دی تھی ۔ لیکن اب بھی غیر ملکیوں کی ایک کثیر تعداد غیر قانونی طور مملکت میں رہ رہی ہے۔