پی پی 232 وہاڑی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، پولنگ 14جولائی کو ہو گی

جمعرات 2 جون 2016 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 232 وہاڑی میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے،جبکہ اپنے کاغذات نامزدگی 10جون تک جمع کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز الیکشن کمیشن نے وہاڑی کے حلقہ پی پی 232میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا،پی پی 232وہاڑی میں پولنگ 14جولائی کو ہو گی، جس کے لیے امیدوار 9اور 10جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے سکیں گے،جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13اور 14جون کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :