جدہ: سعودی بن لادن کمپنی نے تنخواہوں کی ادایئگی کے لیے اپنے کچھ اثاثے بیچنے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 2 جون 2016 13:07

جدہ: سعودی بن لادن کمپنی نے تنخواہوں کی ادایئگی کے لیے اپنے کچھ اثاثے ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) : پچھلے ہفتے سعودی بن لادن کمپنی کے ملازمین نے جدہ میں کمپنی کے دفتر کے سامنے پھر مظاہرہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی بن لادن کمپنی نے تنخواہوں اور قرض کی ادائیگی کے لیئے اپنے کچھ اثاثے بیچنے کا اعلان کیا ہے۔ پچھلے ہفتے جو ملازمین ا#حتجاج کر رہے تھے ۔ان کا مطالبہ تھا کہ ان کو تنخواہوں کی ادایئگی جلد کی جائے کیونکہ رمضان المبارک بھی قریب ہی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ایجنسی نے احتجاج کرنے والے ملازمین کو احتجاج سے روک دیا تھا۔ ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ کمپنی کے پاس اس وقت 490ارب درہم کے منصوبے ہیں ۔ اور 248ارب درہم کے منصوبوں کے بارے میں ابھی شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔ کمپنی کے ایک ملازم نے کہا ہے کہ کمپنی انتظامیہ کو شاہی حکم آنے کے بعد چاہیئے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں کا ادا کرے ، اس نے کہا کہ کمپنی نے 2.5ارب ریا ل پچھلے کچھ دنوں میں سعودی بنکوں سے حاصل کیئے تھے ۔ تا کہ تنخواہیں ادا کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :