بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو کوئٹہ میں احتساب عدالت میں پیش

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 12:59

بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو کوئٹہ میں احتساب عدالت ..

کوئٹہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) کرپشن کیس میں گرفتار بلوچستان کے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو کوئٹہ میں احتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔ 14روزکے مزید جسمانی ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں تھے۔

(جاری ہے)

سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور میونسپل کمیٹی کے خالق آبادکے سابق اسسٹنٹ اکاﺅنٹس افسرندیم اقبال کوریمانڈکی تکمیل پر نیب حکام کی جانب سے کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔

مشتاق رئیسانی اور ندیم اقبال کو 14روز کیلئے 20 مئی کو ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کیاگیاتھا۔مشتاق رئیسانی اس سے قبل بھی چودہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے پاس رہ چکے تھے،مشتاق رئیسانی کومحکمہ خزانہ اور لوکل گورنمنٹ میں کرپشن کے الزام اور گھر سے کروڑوں روپے کی برآمدگی کے بعد 6 مئی کو گرفتارکیاگیاتھا۔تاہم ملزم ندیم اقبال کو اسی کیس میں 20مئی کو ہی گرفتار کرلیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :