لاہور سے دبئی جانے والی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 2 جون 2016 12:49

لاہور سے دبئی جانے والی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02 جون 2016ء): لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین ائیر لائن کی پرواز کے ٹیک آف کے بعد ہی طیارے کے 4 ٹائر پھٹ گئے۔

(جاری ہے)

ٹیک آف کے بعد چاروں ٹائر پھٹنے سے سول ایوی ایشن حکام بھی متحرک ہو گئے۔ ٹائر پھٹنے سے طیارے یا اس میں موجود مسافروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو ٹیکسی کر کے رن وے پر لیجایا جا رہا تھا کہ اس کے ٹائر پھٹ گئے ،معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جبکہ مذکورہ پرواز کی مرمت کر کے اسے روانہ کر دیا جائے گا۔