لاہورہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابند ی کےخلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 2 جون 2016 12:16

لاہورہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابند ی کےخلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02جون۔2016ء) لاہورہائیکورٹ نے فلم مالک پر پابند ی کےخلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس شمس محمودمرزا نے تحریک انصاف سمیت دیگردرخواستوں کی سماعت کی۔عدالت کی جانب سے فلم مالک پر پابندی کا فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا امکان۔ عدالت میں وفاقی اورصوبائی حکومت نے تحریری جواب جمع کروادیا ہے-وفاقی حکومت کو فلم مالک پرپابندی لگانے پرموقف اختیار کیا ہے کہ فلم مالک ملکی سالمیت کے لیے خطرہ ہے- وفاقی حکومت کی جانب سے ڈ پٹی اٹارنی جنرل عمران عزیز پیش ہوئے سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ فلم میں منتخب نمائندوں کی کردار کشی کی گئی ہے لہذافلم کی نمائش کی اجازت دی گئی تو ملک میں فسادات کا خطرہ ہے - پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مقامی شہری منیر احمد کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکلاءاظہر صدیق اور شیراز ذکاءنے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔

وکلاءنے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی دی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ وکلاءنے استدعا کی کہ فلم پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیعہ خالد پیش ہوئیں۔ سرکاری وکیل نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم کی نمائش پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، عدالت نے پنجاب حکومت کا جواب آنے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل کو فوری طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :